
تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی شامل ہیں۔
خیال رہےکہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Leave a Reply