پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف


پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسکرین گریب

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 طیارے مارگرائے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے آج کامرہ ائیربیس کا دورے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو یہ بتاسکتا ہوں کہ بلا خوف تردید 5 نہیں شاہینوں نے 6 جہاز مار گرائے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چند گھنٹوں میں پاک فوج نے بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جو قیامت تک پڑھی جائے گی، 10 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دشمن کو آپ نے مات دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 3 رفال گرائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *