اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیدیا۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خطاب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستانی مندوب نے غزہ میں حملے ، جبری نقل مکانی اور تباہی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این تنصیبات اور یو این آر ڈبلیو اے پر حملوں کی مذمت کرتاہے۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت امن منصوبے پر عملدر آمد ضروری ہے۔
پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیاکہ مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور غزہ کی فوری تعمیر نو کی جائے، فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔
پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران واضح کردیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی غیر متزلزل ہے۔
پاکستانی مندوب نے اسرائیل سے شام اور لبنان میں بھی غیر قانونی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


























Leave a Reply