Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 1:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان نے جن حملوں کا سامنا کیا انکے روابط واضح طور پر افغانستان سے ملتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
تازہ ترین

پاکستان نے جن حملوں کا سامنا کیا انکے روابط واضح طور پر افغانستان سے ملتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

DAILY MITHAN Nov 28, 2025 0


پاکستان نے جن حملوں کا سامنا کیا انکے روابط واضح طور پر افغانستان سے ملتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

واشنگٹن کا واقعہ عالمی سطح پر دہشتگردی کی پریشان کن واپسی کو ظاہر کرتا ہے، عالمی برادری انسدادد ہشتگردی کےلیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرے: طاہر اندرابی۔ فوٹو فائل

ترجمان دفتر خارجہ نے واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان نے جن حملوں کا سامنا کیا ان کے روابط واضح طور پر افغانستان سے ملتے ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتےہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، مخصوص ہدف پر حملہ بلاشبہ امریکی سرزمین پر دہشتگردی کی سنگین واردات ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان نے جن حملوں کا سامنا کیا ان کے روابط واضح طور پر افغانستان سے ملتے ہیں، دہائیوں سے پاکستان نے بےشمار دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کیا، واشنگٹن کا واقعہ عالمی سطح پر دہشتگردی کی پریشان کن واپسی کو ظاہر کرتا ہے، عالمی برادری انسدادد ہشتگردی کےلیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرے۔

ان کا کہنا تھا تاجکستان میں 3 چینی شہریوں کے قتل کی بھی مذمت کرتے ہیں، افغانستان اپنی سرزمین سے خطے میں دہشتگردی روکے، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا سندھ سے متعلق بھارتی بیانات خام خیالی پر مبنی ہیں، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھارتی جبر، قید، تشدد اور بہیمانہ ظلم کا سامنا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ مسائل کا بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ہے، یواین ماہرین کی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کوبےنقاب کیاگیا، رپورٹ کے مطابق 2800 کشمیری بھارتی حراست میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت پر جبری اقدامات کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالتا ہے، پاکستان کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کا جھنڈا لہرانے پر سخت تحفظات ہیں، پاکستان کو بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر تحفظات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہم اسرائیل کے فلسطین بالخصوص غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، حملوں میں متعدد نہتے عوام بالخصوص عورتیں اور بچے شہید ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026