
پاکستان نے بھارت کو 1-14 کے واضح فرق سے شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
ایران میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان نے پہلی ہی اننگ میں پانچ رنز بنا کر بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔ تیسری اننگ میں پاکستان نے مزید پانچ رنز کے ساتھ میچ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ تھرڈ بیس پر کھیلنے والے حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ سنٹر فیلڈر وسیم اکرم اورہٹر محمد ریحان نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب محمد حارث نے 4.1 اننگز میں 1 رن دے کر چار آوٹ کیے۔ ریلیف بولرز سید محب شاہ اور حسین امام نے 2.2 اننگز میں 5 آؤٹ کرکے بھارت کو مزید پیچھے دھکیل دیا۔
بھارتی ٹیم فیلڈنگ میں 10 غلطیوں کا ارتکاب کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی ناکام رہی۔ ان کے بولرز نے 8 واک دے کر پاکستانی بلے بازوں کو مزید مواقع فراہم کیے، پاکستان اب کل فائنل میں فلسطین کا مقابلہ کرےگا ۔
بعد ازاں ایک پیغام میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف یہ جیت افواج پاکستان کے نام کرتی ہے ۔
Leave a Reply