
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری کے رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا جبکہ ٹیم مینجر کی جانب سے بھی کہا گیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔
ذارئع کا کہنا ہے کہ بھارٹی ٹیم اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے نا مناسب رویے کے بعد پاکستانی ٹیم کے منیجرنوید اکرم چیمہ میچ ریفری کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ یہ میچ اسپرٹ کےخلاف ہے۔ اس حوالےسے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم منیجر سے جواب میں کہا کہ ان سے اس طرح کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
کپتان سلمان علی آغا نے بھی بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں احتجاجاً شرکت نہیں کی، اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اختتامی تقریب میں نہ جانے کی وجہ یہ تھی کہ تقریب سے پریزنٹیٹرکا تعلق بھارتی سے تھا۔
پیڈ کوچ مائیک ہیس نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔
ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کےوقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تعلق زمبابوے سے ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ کیخلاف عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا۔
اس سے قبل ٹاس کے وقت بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کیا گیا تھا جب دونوں کپتانوں نے مصافحے سے گریز کیا۔
Leave a Reply