پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


ایشین والی بال نیشنزکپ: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فوٹو: ایشین والی بال فیڈریشن

پاکستان نے انڈونیشیا کو  شکست دیکر  ایشین والی بال نیشنز کپ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

بحرین میں جاری ایونٹ کےکوارٹر  فائنل میں انڈونیشیا نے پاکستان کے خلاف پہلا سیٹ جیتا لیکن اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا اور  مسلسل 3 سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کرلی۔

انڈونیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستان کی جیت کا اسکور20-25، 21-25، 20-25 اور 17-25 رہا۔

میچ کے دوران انڈونیشن ٹیم کو اٹیک پر برتری رہی، اس نے اٹیک پر پاکستان کے 50 کے مقابلے میں 56 مجموعی پوائنٹس حاصل کیے تاہم پاکستان نے 16 بلاک پوائنٹس لیے جبکہ انڈونیشیا 7 بلاک پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

پاکستان کی جانب سے 20 پوائنٹس بٹورنے والے مراد جہاں اور  16 پوائنٹس میں کردار  ادا کرنے والے عثمان فریاد علی نے شاندار کھیل پیش کیا، مراد خان اور فہد رضا نے بھی پاکستان کی جیت میں نمایاں کردار اداکیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والے میچز  میں پاکستان نے فلپائن اور چائنیز  تائپےکو شکست  دیکر کوارٹر  فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *