پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلےکے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا


پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلےکے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں: این ڈی ایم اے— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلےکے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔

افغانستان سامان روانگی کی تقریب اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس میں ہوئی جس میں وفاقی وزیرکھیل داس کوہستانی، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کےافسران شریک ہوئے۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں، امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طورخم بارڈر کے راستے بھجوایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان وزیرخارجہ امیرمتقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل وقت میں برادر افغان عوام کےساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں اتوار کی رات زلزلے سے 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *