ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ ڈرگ ڈیمانڈ ریڈیکشن بریگیڈئیر سید عمران علی نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات کے دھندے کے لیے ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا ہے۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بریگیڈئیر سید عمران علی نے بتایا کہ اے این ایف نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے 2025 میں ڈیڑھ ٹن منشیات ضبط کی۔
اس کے علاوہ 2025 میں مجموعی طور پر 285 ٹن منشیات ضبط کی گئی۔
سید عمران علی نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں ملوث 500 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں سے 110 افغان شہری تھے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف نایاب رفیق کاکہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کرکٹ بیٹ اور فٹبال استعمال ہو رہے ہیں۔


























Leave a Reply