پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا


پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او/ فوٹو رائٹرز

پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ہیضہ پھیل رہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں اسپتال تباہ یا انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *