Skip to content
  • Monday, 19 January 2026
  • 3:50 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں، اب کسی نئے فتنےکو جگہ نہیں دینگے: وزیراعظم

حالیہ پوسٹس

  • صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر قسم کی معاونت کی پیشکش
  • گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں:گورنر پنجاب
  • سپریم لیڈر پرکوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائےگا، ایرانی صدر
  • ٹی20 ورلڈکپ، بنگلادیش کے بھارت جانے سے انکارپرآئی سی سی دوسری ٹیم کو ایونٹ میں شامل کرسکتا ہے
تازہ ترین

پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں، اب کسی نئے فتنےکو جگہ نہیں دینگے: وزیراعظم

DAILY MITHAN Aug 14, 2025 0


پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں، اب کسی نئے فتنےکو جگہ نہیں دینگے: وزیراعظم

فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز  شریف  نےکہا ہےکہ  پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے مگر ریاست کے خلاف بغاوت کا نہیں، سب کو  احتجاج کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ  اورگالی کا نہیں۔

جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں میں یوم آزادی اورمعرکہ حق میں فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آچکاہے کہ ہم سیاسی تقسیم، ذاتی مفادات اورکھوکھلے نعروں  سے آگے بڑھیں، ہم آگے بڑھ کرپاکستان کے لیے اجتماعی سوچ اپنائیں، آج کے عظیم دن پر تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز  اور سول سوسائٹی کو میثاق  استحکام پاکستان کا  حصہ بننے کے لیے دعوت دیتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ میثاق معیشت کی بحالی کا منصوبہ نہیں وسیع  ترقومی مفاد کی بنیاد ہے، چاہتے ہیں کہ پوری دنیا دیکھ سکےکہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ مگر پاکستان کی خاطرہم ایک ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اس جنگ  میں 90 ہزار  پاکستانی شہید  ہوئے، 150 ارب ڈالرز کا مالی نقصان ہوا ہے۔

 اب ہم کسی نئے فتنےکو جگہ نہیں دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ہم کسی نئے فتنےکو جگہ نہیں دیں گے، پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن جلاؤ گھیراؤکا نہیں، تنقید کا حق ہے لیکن توہین اورگالی کا نہیں، سیاست کا حق ہے لیکن ریاست کے خلاف بغاوت کا نہیں، ہم اس کو کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے۔

 معرکہ حق نے ثابت کیا کہ ہم  آزادی کی حفاظت کرنےکی طاقت رکھتے ہیں: وزیراعظم

آزادی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں دو قومی نظریےکی فتح تھی، تحریک پاکستان کے تمام قائدین اورکارکنوں کوسلام عقیدت پیش کرتا ہوں، ہم نے جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے، 4 دن کے اندربھارت کا غرور مٹی میں مل گیا، بھارت کی آنے والی نسلیں اس شکست کویاد  رکھیں گی، بھارت  نے پاکستان  پر حملہ کیا، اس کو گھمنڈ تھا کہ اپنی جنگی طاقت سے پاکستان کو زیرکرےگا، معرکہ حق نے ثابت کیا کہ ہم  اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، ہماری ایٹمی طاقت کسی طورپرجارحانہ سوچ نہیں رکھتی، ہم نے بھارت کی جوہری طاقت کےمقابلے میں ایٹمی طاقت کے حصول کا راستہ اپنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے دوست ممالک نے مشکل گھڑی میں ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ چین، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان، یو اے ای اور  ایران نے پاکستانی مؤقف کی کھل کرحمایت کی، امریکی صدر کا شکریہ  ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ بندی کے لیے ٹھوس کوششیں کیں، امید ہے ٹرمپ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان  بحران  سے نکل کر نئے معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے، مہنگائی کی سطح جو 34 فیصد پر پہنچ گئی تھی آج 5 فیصد پر آگئی ہے، شرح سود 21 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ہے، یہ صرف آغاز ہے، مستقبل کی راہیں ہمیں شبانہ روز محنت سے طے کرنی ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ جنہوں نے سول حکومت سے بھرپور تعاون کیا، عدلیہ کے تعاون سے قومی خزانے میں 100 ارب روپے سے زیادہ رقوم جمع ہوئیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ غزہ اور کشمیر میں بے گناہوں کا خون بہتا ہے، فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ حقوق حاصل ہونے تک کھڑے رہیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر قسم کی معاونت کی پیشکش
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں:گورنر پنجاب
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم لیڈر پرکوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائےگا، ایرانی صدر
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی20 ورلڈکپ، بنگلادیش کے بھارت جانے سے انکارپرآئی سی سی دوسری ٹیم کو ایونٹ میں شامل کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ امن بورڈکی طویل مدت رکنیت کیلئے 1 ارب ڈالر دینا ہونگے، ٹرمپ انتظامیہ نے چارٹر 60 ممالک کو بھجوادیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
میئرکراچی کی 23گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ آمد، شہریوں کا احتجاج
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
جسمانی فٹنس میں کس عمر میں کمی آنا شروع ہوتی ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
امریکی صدرکا پاکستان کو فلسطین کےمجوزہ بورڈمیں دعوت دیناعظیم کامیابی ہے: طاہراشرفی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کا اضافہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
کراچی:گل پلازہ میں لگی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی بےقابو، 6 افراد جاں بحق، تقریباً 60 افراد لاپتہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
رواں مالی سال کےپہلے6 ماہ کے دوران بڑے شعبوں کی برآمدات گرگئیں
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
اسمتھ اور بابر کے درمیان رن نہ لینےکا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی کا باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کیلئے رقم 1لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سرد موسم میں زیادہ نیند کیوں آتی ہے؟
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
دہلی سے باگڈورا جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
ڈپٹی میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران گل پلازہ کا ایک حصہ گرگیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے کائنات کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026