پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ملکوں میں شامل ہے: برطانوی ہائی کمشنر


پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ملکوں میں شامل ہے: برطانوی ہائی کمشنر

موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ__فوٹو: فائل

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک قرار دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے  والے ملکوں میں شامل ہے جب کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے مختلف نظاموں اور آبادی میں تیز اضافے کی وجہ سے پاکستان کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *