Skip to content
  • Sunday, 8 March 2026
  • 11:27 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان منجدھار میں

حالیہ پوسٹس

  • گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ‘سوہنا نبی’ جاری کردیا
  • مسلمان مخالف ریلی، ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں
  • سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی
  • فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
Headline تازہ ترین

پاکستان منجدھار میں

DAILY MITHAN Mar 8, 2026 0


حالات کا جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان گویا ایک ایسے منجدھار میں ہے جہاں ہر سمت سے لہریں اٹھ رہی ہیں اور ہر لہر اپنے ساتھ ایک نیا امتحان لے کر آ رہی ہے۔

خطے کی موجودہ صورتحال نے پاکستان کیلئے مشکلات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، ایک طرف ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے پورے مشرق وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

 ایران نہ صرف ان حملوں کا جواب دے رہا ہے بلکہ امریکی مفادات اور اسرائیلی اہداف کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، ایسے حالات میں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے اس بحران کے عین درمیان لا کھڑا کرتی ہے کیونکہ پاکستان ایران کا ہمسایہ ملک ہے، اس صورتحال میں پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجود غیر ملکی سفارتخانوں، خصوصاً امریکی سفارتخانے اور دیگر امریکی مفادات کو بھی محفوظ رکھے اور ساتھ ہی اپنے ملک کو اس جنگ کے ممکنہ اثرات سے بھی بچائے۔

دوسری طرف پاکستان خود ایک مہنگی اور طویل جنگ میں مصروف ہے،لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں ڈالر اس جنگ پر خرچ ہو رہے ہیں، جبکہ پاکستان پہلے ہی ایک نازک معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے، یہ جنگ پاکستان کیلئے صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ معیشت کیلئے بھی ایک بڑا بوجھ بن چکی ہے۔

اس پیچیدہ صورتحال میں پاکستان کے علاقائی تعلقات بھی اسے ایک مشکل امتحان میں ڈال رہے ہیں، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے ایک ارب ڈالر پاکستانی بینکوں میں جمع کرائے ہوئے ہیں۔ 

اس وجہ سے یو اے ای کی توقعات بھی پاکستان سے وابستہ ہیں، اسی طرح قطر پاکستان کو بڑی مقدار میں گیس فراہم کرتا ہے جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے نہایت اہم ہے، قطر بھی یہ چاہتا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک مثبت اور فعال کردار ادا کرے۔

سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تو اس سے بھی زیادہ گہرے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ایک ایسا دفاعی معاہدہ موجود ہے جس کے تحت اگر سعودی عرب پر حملہ ہو تو اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا، حالیہ کشیدگی میں جب ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کی خبریں سامنے آئیں تو سعودی عرب کی نظریں بھی پاکستان کی طرف اٹھ گئیں۔

یہی وہ مقام ہے جہاں پاکستان کی سفارت کاری اور ریاستی حکمت عملی کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے، ان تمام مشکلات کے درمیان ایک اور بڑا خطرہ بھی موجود ہے اور وہ ہے بھارت کی چالاکی، بھارت کی کوشش یہ رہی ہے کہ پاکستان کو ایک سے زیادہ محاذوں پر الجھا دیا جائے، افغانستان میں بدامنی اور دراندازی کے ذریعے پاکستان کو مصروف رکھا جائے تاکہ کسی مناسب موقع پر بھارت خود بھی کوئی جارحانہ قدم اٹھا سکے، اس صورتحال میں پاکستان کو نہ صرف مغربی سرحد بلکہ مشرقی سرحد پر بھی مسلسل چوکنا رہنا پڑ رہا ہے۔

جنگی ماحول کے معاشی اثرات بھی عام پاکستانی کی زندگی کو براہ راست متاثر کر رہے ہیں، ایران اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اس کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑ رہا ہے جہاں پیٹرول کی قیمتیں تین سو سے بڑھ کر ساڑھے تین سو روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہیں۔

ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان اس وقت ایک انتہائی حساس اور نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، حکومت کے سامنے سفارتی، عسکری اور معاشی تینوں محاذوں پر بڑے فیصلے کرنے کا چیلنج موجود ہے، ہر فیصلہ دور رس اثرات کا حامل ہو سکتا ہے، اس لیے دانشمندانہ حکمت عملی اور متوازن سفارت کاری کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان کو اس وقت جذباتی فیصلوں کے بجائے انتہائی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے ہوں گے، خطے کے تمام ممالک کے ساتھ توازن قائم رکھنا، اپنے قومی مفادات کو مقدم رکھنا اور اپنے عوام کو جنگ کے اثرات سے بچانا ہی پاکستان کی اصل ترجیح ہونی چاہیے۔

آخر میں دعا یہی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو اس مشکل صورتحال سے محفوظ رکھے اور ہماری قیادت کو ایسے دانشمندانہ فیصلے کرنے کی توفیق دے جو ملک کو اس خطرناک منجدھار سے نکال کر امن، استحکام اور ترقی کی سمت لے جائیں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ‘سوہنا نبی’ جاری کردیا
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمان مخالف ریلی، ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ، کمشنرکو خط لکھ دیا
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حکومت کے خاتمے کیلئے منظم منصوبہ موجود ہے: اسرائیلی وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
تازہ ترین
امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ، مشرق وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
بحرین اور کویت کیخلاف ایران کے مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں، خلیج تعاون کونسل
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے کی اطلاعات ہیں: علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
تازہ ترین
چین کی یران پر حملوں کی مخالفت، حملے فوری روکنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی طلسمِ ہوش ربا! 08 مارچ ، 2026
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتو ہم نے بھی طویل تیاری کررکھی ہے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا و اسرائیل کی ایران کی تیل تنصیبات پر شدید بمباری، خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
تازہ ترین
ایران نے حملے جاری رکھے تو جواب دیا جائے گا، سعودی عرب کی پہلی بار ایران کو جوابی حملےکی دھمکی
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
تازہ ترین
ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں ملبہ گرنے سے جاں بحق ڈرائیور پاکستانی تھا، اماراتی حکام کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نےکا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
تازہ ترین
خطےکے ممالک جانتے ہیں امریکا اب ان کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے کے نتیجے میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ گئے
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقی کھلاڑی ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برہم
DAILY MITHAN Mar 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026