پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدرکا فٹبال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ


پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدرکا فٹبال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ

فوٹو: پی ایف ایف

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی نے فٹبال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔

اس موقع پر قائم مقام جنرل سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن و رکن نارملائزیشن کمیٹی محمد شاہد نیاز کھوکھر اور رکن نارملائزیشن کمیٹی حارث عظمت نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عملے کو شفاف اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے اپنے وژن کو دہرایا جو ذمہ داری اور بااختیار بنانے کے اصولوں پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ہاؤس کے دروازے فٹبال کے چاہنے والوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔ ہمیں اپنی فٹبال کمیونٹی سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا ہوگا۔

نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ سعود عظیم ہاشمی نے ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ صدر گیلانی کی فٹبال ہاؤس میں موجودگی تسلسل اور تبدیلی کا طاقتور پیغام ہے، ہمیں یقین ہےکہ وہ پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

قائم مقام جنرل سیکرٹری پی ایف ایف و این سی رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر نے کہا کہ صدر محسن گیلانی کو خوش آمدید کہنا ہمارے لیے باعثِ مسرت تھا۔ ہم ان کے وژن کی مکمل حمایت کریں گے اور پورے پاکستان میں مضبوط اور جامع فٹبال نظام کی تشکیل میں کردار ادا کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *