پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہے: وزیراعظم


پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہے: وزیراعظم

ریاست، سکیورٹی ادارے اور عوام متحد ہو کردہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکی 11 ویں برسی کے موقع پر اسکول کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء نے وطن کے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دلخراش اے پی ایس سانحہ قوم کے لیے آزمائش تھا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سانحے نے ہمارے دلوں کو غم سے بھردیا مگرحوصلے پست نہ کرسکا، پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے، قوم شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک بار پھر دہشتگردی کے ناسور کا سامنا کررہا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ریاست، سکیورٹی ادارے اور عوام متحد ہو کردہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپورکارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *