Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 7:24 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے فروخت کرےگا، برطانوی خبر ایجنسی

حالیہ پوسٹس

  • ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
  • پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
  • پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
  • اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
تازہ ترین

پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے فروخت کرےگا، برطانوی خبر ایجنسی

DAILY MITHAN Jan 10, 2026 0


پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے فروخت کرےگا، برطانوی خبر ایجنسی

فوٹو: فائل

برطانوی  خبر  رساں ادارے  روئٹرز  کے مطابق  پاکستان سوڈان کو  ہتھیار   اور  جنگی طیارے فراہم کرنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے ایک معاہدے کے آخری  مراحل میں ہے۔

 روئٹرز کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک سابق اعلیٰ  افسر  اور تین باخبر ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان  سے اسلحےکی خریداری کا یہ معاہدہ سوڈانی فوج کے لیے بڑی تقویت فراہم کرےگا جو نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے خلاف  برسرپیکار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان گزشتہ ڈھائی برس سے جاری تنازع دنیا کے بدترین انسانی بحران کو جنم دے چکا ہے، جس میں متعدد غیر ملکی مفادات شامل ہو چکے ہیں، یہ تنازع   بحیرہ احمر کے تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم اور سونے اور دیگر معدنی وسائل سے مالا مال اس  ملک کے ٹکڑے کرنےکا خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ معاہدے کے تحت  پاکستان سوڈانی فوج کو 10 قراقرم-8 لائٹ  حملہ آور طیارے، نگرانی اور خودکش حملوں کے لیے 200 سے زائد ڈرونز اور جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرےگا۔

 پاک فضائیہ کے  سابق اعلیٰ افسر کے مطابق  قراقرم-8 طیاروں کے علاوہ اس سپر مشاق تربیتی طیارے بھی فراہم کیے جائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پاکستان کےJF-17 جنگی طیارے بھی اس معاہدے کا حصہ ہوں، تاہم انہوں نے ان طیاروں کی  تعداد یا فراہمی کے شیڈول کی وضاحت نہیں کی۔

روئٹرز کے مطابق  پاکستان اور سوڈان کے عسکری حکام نے اس خبر پر  تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق  یہ معاہدہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صنعت کے لیے ایک اور اہم کامیابی ہے، جس میں خاص طور پر اس وقت دلچسپی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جب گزشتہ سال بھارت کے ساتھ تنازع میں پاکستانی جنگی طیارے استعمال کیےگئے۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد نے لیبیا کی نیشنل آرمی کے ساتھ 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اسلحے کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا جو پاکستان کی تاریخ کے بڑے دفاعی سودوں میں سے ایک ہے، اور اس میں JF-17 جنگی طیارے اور تربیتی طیارے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے جس میں سپر مشاق تربیتی طیارے اور JF-17 شامل ہو سکتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026