پاکستان سمیت غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے والے دیگر ممالک کے نام سامنے آگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بورڈ میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح ہے کہ اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی بتایا گیا تھا تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی ایک رپورٹ مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔


























Leave a Reply