’پاکستان ترکی دوستی زندہ باد‘، ترک صدر کا پاکستان سے دلی اظہار محبت


’پاکستان ترکی دوستی زندہ باد‘، ترک صدر کا پاکستان سے دلی اظہار محبت

فوٹو: فائل/ اسکرین گریب

ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف کے خیر مقدمی بیان پر پاکستان سے دلی محبت کا اظہار۔ 

ترک صدر نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف کو ’میرے عزیز ترین بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور ’پاکستان ترکی دوستی زندہ باد‘کا نعرہ بھی لگایا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیےاورپاکستان کےدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کےلیے پاکستان کی دانشمندی، صبر و تحمل، مکالمے و مفاہمت کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔

 اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کی جانب سے کابینہ اجلاس میں پاکستان کی واضح حمایت کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *