پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی


پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کےلیے پالیسی لائن طےکرے گی: پی ٹی آئی اعلامیہ— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی اور مجلس وحدتِ مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔

عمرایوب، شبلی فراز، اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اورسردارقیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اسدقیصر، عامرڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب، لال چند ملہی بھی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کےلیے پالیسی لائن طےکرےگی، پارٹی کے تجربہ کاراراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *