
پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترخارجہ نے بتایاکہ تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا اور بہتر سکیورٹی کے ماحول کو علاقائی ترقی کا اہم عنصر قراردیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور ملاقات میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عملی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق آئندہ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کابل میں منعقد ہوگا۔
Leave a Reply