پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع


پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع

فوٹو: خواجہ آصف ایکس

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہورہے ہیں جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے  2 رکنی وفد میں سکیورٹی حکام شامل ہیں جب کہ افغانستان کی طرف سے نائب وزیرداخلہ رحمت اللہ مجیب وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

 ذرائع کاکہنا ہےکہ اس کے علاوہ مذاکرات میں قطر میں افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ ، افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، نور احمد نور،  وزارت دفاع کے عہدیدار نور الرحمان نصرت اور  افغان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں ایک میکنزم تشکیل دیا جارہا ہے جس میں دہشتگردی کے حوالے سے مانیٹرنگ شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی حکام ان مذاکرات کے لیے اپنی تجاویز لے کر گئے ہیں جن میں افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملے، ان کی مانیٹرنگ اور اس حوالے سے میکنزم کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہےکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔

 پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کی سرحدی راستے 14 ویں روز بھی بند ہیں۔

باب دوستی طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *