Skip to content
  • Thursday, 5 February 2026
  • 10:19 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

حالیہ پوسٹس

  • آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان
  • سندھ حکومت کا ڈی پورٹ افراد کی ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی لازمی اسکریننگ کا فیصلہ
  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی
  • فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا
  • پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Headline تازہ ترین

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

فوٹو:@president_uz

پاکستان اور  ازبکستان کے درمیان  مختلف  معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے،  وزیر اعظم شہباز شریف  اور  ازبکستان کے صدر  نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کردیے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

تقریب میں  دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کےلیے مفاہمتی یادداشت کی دستاویزکا تبادلہ ہوا، ترجیحی تجارت کے معاہدے کے تحت اشیاء کی فہرست میں توسیع کے پروٹوکول کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا بھی معاہدہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے ایکشن پلان کی دستاویز  بھی طے پاگئی، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، غذائی تحفظ کے شعبے میں معاہدہ اور زرعی تحقیق میں تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں نے پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر بھی اتفاق کیا،کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کےلیے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوا، دونوں ملکوں میں کان کنی اور جیو سائنسز کے شعبے میں تعاون بڑھانےکے لیے دستاویز کا  تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان سزایافتہ افراد کےتبادلے کےلیے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، دونوں ممالک  میں سائنس، تعلیم  اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے شعبے میں معاہدہ طے پاگیا۔

تقریب میں میری ٹائم شعبے میں تعاون اور تجارت میں سہولت کےلیے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کےلیے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی معاہدہ ہوا، دونوں ملکوں کا درمیانے اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کےلیے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

دو طرفہ قریبی تعلقات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو  ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ازبک صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ

اس سے قبل  ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے اعلیٰ وزارتی وفد کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ازبکستان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ازبکستان کو جدید دفاعی نظام،صنعتی صلاحیتوں اورتکنیکی شعبوں پربریفنگ دی گئی۔ 

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

فوٹو: آئی ایس پی آر

ازبک وفد نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کی اہم تنصیبات کا معائنہ کیا، وفد نے پاکستان میں تیار کیے جانے والے جدید دفاعی آلات کا مشاہدہ کیا، وفد نے دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں پاکستان کی مہارت کو سراہا۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاع، ٹیکنالوجی اورصنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گا، دونوں ممالک نے شراکت داری، علم کے تبادلے اور مشترکہ  منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا، دورہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام اورمختلف شعبوں میں تعاون کی اہم پیشرفت ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا ڈی پورٹ افراد کی ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی لازمی اسکریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت بلوچستان کا کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کو سلامی پیش کی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی،کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
رفح کراسنگ کے جزوی طور پر کھلنے کے بعد مزید 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بلاول بھٹو واشنگٹن میں انتہائی اہم نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کریں گے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے زمین کی انتہائی گہرائی میں چھپا حیران کن راز جان لیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بابر نہ آفریدی، اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ایران کے پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکر ضبط کرلیے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے مختلف پابندیاں نافذ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
شاید کچھ لوگوں کو بات پسند نہ آئے، ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں: ایشون
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون غلطی سے نلکا بند کرنا بھول گئی جس سے سڑک پر راتوں رات برف جم گئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا اظہار یکجہتی اور بھارت سے ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے پر پاکستان سے اظہار تشکر
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ہر شخص کو احتجاج اور جلسے کی اجازت ہے لیکن سڑکیں بند کرنے نہیں دینگے: وزیراعلیٰ سندھ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026