پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں ایک اور ریکارڈ ساز دن


پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں ایک اور ریکارڈ ساز دن

آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ بن گیا۔

آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

اب سے کچھ دیر پہلے انڈیکس 1 ہزار700 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 765 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 2653 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 62 پر بند ہوا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *