مشرق وسطیٰ جنگ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہچکولے جاری ہیں، گزشتہ روز 100 انڈیکس 16 ہزار پوائنٹس گرا تھا اور آج سوا 5 ہزار پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز شدید مندی کی عمومی توقعات کے برخلاف ہوا۔
100 انڈیکس نے دن کا آغاز 714 پوائنٹس کمی سے کیا اور جلد ہی 4 ہزار سے زائد پوائنٹس مثبت ہوا۔
بازار میں دوپہر تک انڈیکس کے گرنے سنبھالنے کا سلسلہ رہا لیکن بارہ بجے کے بعد خریداری کی لہر پر 6 ہزار سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ انڈیکس کو دن کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار 216 تک لے گیا۔
کاروبار کا اختتام 5 ہزار 159 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 132 پر ہوا۔
بازار میں آج 77 کروڑ شیئرز کے سودے 44 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن445 ارب روپے اضافے سے 17 ہزار 631 ارب روپے ہوگئی ہے۔


























Leave a Reply