Skip to content
  • Sunday, 15 March 2026
  • 2:25 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے: چین

حالیہ پوسٹس

  • ‘سر پر گولی مار دیں گے’، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
  • پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا: حکام وزارت خزانہ
  • فلائٹ آپریشن کی پیرکو بندش کا نوٹم منسوخ
  • فیصلہ کن میچ! پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی دور میں تیل 120 ڈالر پرگیا تو حکومت نے 24 روپے لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی، وزیر خزانہ کےپی
تازہ ترین

پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے: چین

DAILY MITHAN Aug 13, 2025 0


پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے: چین

پاکستان کی معیشت میں بہتری اور عوامی زندگی میں دباؤ کم ہو رہا ہے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کارروائی کی ہمیشہ حمایت کی ہے: چینی سفیر— فوٹو:سی پیک آفیشل

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے، پاکستانی عوام اس تبدیلی کو گہرائی سے محسوس کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق سیمینار سے خطاب میں چینی سفیر کا کہنا تھاکہ سکیورٹی کے مسائل تعاون کے فروغ کے ساتھ بتدریج حل ہو جائیں گے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کارروائی کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی جدوجہد میں بڑا کردار ادا کیا ہے، ترقی کے دوران آنے والے مسائل کا حل مزید ترقی میں ہے، پاکستان کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پختہ عزم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حالیہ عرصے میں پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا وژن صرف اور صرف کام کرنا ہے، اسی جذبے سے پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں نمایاں بہتری آئی ہے،  جب میں آیا تو پاکستان کی جی ڈی پی منفی شرح پر تھی لیکن گزشتہ مالی سال کے اختتام پر جی ڈی پی کی شرح نمو 2.68 فیصد ہوگئی۔

چینی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سی پی آئی 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گئی ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 20 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے، پاکستان کی معیشت میں بہتری اور عوامی زندگی میں دباؤ کم ہو رہا ہے، اعداد و شمار میں یہ تبدیلی پاکستان کی ترقی کی صلاحیت میں اضافہ ظاہر کرتی ہے، ترقی کی صلاحیت بڑھنے سے معاشی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طاقت بڑھنے سے اسٹریٹیجک آزادی بھی مضبوط ہوتی ہے، پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے، پاکستانی عوام اس تبدیلی کو گہرائی سے محسوس کر رہے ہیں، چینی صدر نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی اپنی طاقت کی بنیاد پر ہونی چاہیے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کی تقدیر اپنے ہاتھ میں رکھنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت کے ترقیاتی وژن میں مکمل ہم آہنگی ہے، دونوں ممالک کے یکساں وژن سے ترقی کا رخ واضح ہے، کئی پاکستانی دوست چین جا کر وہاں کی ترقی دیکھ چکے ہیں، چین کی جی ڈی پی مسلسل بڑے سنگ میل عبور کر رہی ہے، جی ڈی پی 110 کھرب سے 130 کھرب یوآن تک پہنچ چکی ہے، اس سال جی ڈی پی 140 کھرب یوآن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی ترقی کے ساتھ انفراسٹرکچر کی تعمیر بھی اہم ہے، صدر شی جن پنگ نےکہا ہم اکیلے جدیدیت نہیں چاہتے، ہم ترقی کی روشنی سب کےلیےچاہتے ہیں، دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر جدیدیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، چین اور پاکستان مل کر ترقی اور جدیدیت کا ہدف حاصل کریں گے۔

چینی سفیر کے مطابق ہم دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ترقی کے خواہاں ہیں، ہم بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت کاروباری ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان کا ترقیاتی منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ سے مکمل ہم آہنگ ہو سکتا ہے، یہ ہم آہنگی پاک چین اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کےلیے نئی قوت فراہم کرے گی، گزشتہ دہائی میں مشترکہ رہنمائی کے تحت راہداری منصوبے نے تیز رفتار ترقی کی، اقتصادی راہداری میں اب تک 25.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ راہداری منصوبے نے 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں، راہداری منصوبے عوام کو حقیقی فائدہ پہنچا رہا ہے، زراعت پاکستان کا روایتی اور مضبوط شعبہ ہے، پاکستان کے پاس وافر زرعی وسائل موجود ہیں، پاکستان کی چین کو برآمدات میں زراعت واحد شعبہ ہے جس میں تجارتی سرپلس ہے، زرعی شعبے میں پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی سرپلس 6 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

چینی سفیر نے بتایاکہ گوادر میں ماہی گیری کے مسائل سے آگاہ ہوں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
‘سر پر گولی مار دیں گے’، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا: حکام وزارت خزانہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
فلائٹ آپریشن کی پیرکو بندش کا نوٹم منسوخ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیصلہ کن میچ! پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی دور میں تیل 120 ڈالر پرگیا تو حکومت نے 24 روپے لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی، وزیر خزانہ کےپی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ نینا گپتا نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ کی روح کو چیلنج کرنے والے متنازع واقعات
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پاکستانیوں سمیت 25 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور سعودیہ مسلم ممالک میں تصادم روکنے کیلئے مشترکہ طور پر سرگرم
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
شادی ہال کا اغوا مالک 20 لاکھ روپے تاوان دیکر رہا، پولیس اہلکار ملوث نکلے
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزرلینڈکا امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
منگھوپیر میں دو آئل ٹینکرز میں تصادم، 2 افراد کو کچل ڈالا، ڈرائیورز فرار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
لاچی میں سی ٹی ڈی اور اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
شہباز شریف: فیصلہ کن لمحہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026