انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کے آئندہ سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کی خبروں پر سابق انگلش کرکٹر معین علی نے خبردار کردیا۔
سابق انگلش کرکٹر معین علی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹرز کا دی ہنڈریڈ میں بائیکاٹ کیا گیا تو کھلاڑی خاموش نہیں رہیں گے۔
معین علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کا امتیازی سلوک انگلینڈ میں نہیں ہوتا۔اگر پاکستانی کرکٹرز کا دی ہنڈریڈ میں بائیکاٹ کیا گیا تو کھلاڑی ایکشن لیں گے۔
اس سے قبل سابق کپتان مائیکل وان بھی دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت کی سیاست انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کو بھی آلودہ کرنے لگی ہے اور دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کی جانب سے پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کرکٹرز کو صرف وہ ہی پک کرسکتے ہیں جن کی ملکیت میں آئی پی ایل فرنچائز حصہ دار نہ ہوں۔
انگلینڈ میں ہونے والی دی ہنڈریڈ لیگ میں شامل8 ٹیموں میں سے 4 کے مالکان کا تعلق بھارت سے ہے ۔
خیال رہے کہ اس سال ہونے والی دی ہنڈریڈ کا پلیئرز آکشن 11 اور 12 مارچ کو منعقد ہوگا۔ پاکستان کے حارث رؤف سمیت متعدد کھلاڑی آکشن میں شامل ہوں گے۔


























Leave a Reply