پاکستانی کرکٹرز نے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی


بگ بیش لیگ: پاکستانی کرکٹرز نے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے/ فوٹو: جیو نیوز

لاہور: 5 پاکستانی کرکٹرز نے  آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروالی۔

جیو نیوز کے مطابق شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ 

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیمر جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن،  ٹِم ساؤتھی انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔

ڈبلیو بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون، بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے، جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

مجموعی طور پر ڈرافٹ کے لیے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جب کہ بگ بیش لیگ 15 اور ویمن بگ بیش لیگ 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگی۔

منیجر بی بی ایل الیسٹرڈوبسن کا کہنا ہے کہ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پرکشش لیگز ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *