پاکستانی ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ کتنا ہے؟ تفصیلات جاری


پاکستانی ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ کتنا ہے؟ تفصیلات جاری

 اس وقت تربیلا پر پانی کی آمد ایک لاکھ 87 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک ہے: ترجمان واپڈا۔ فوٹو فائل

واپڈا کے ترجمان نے پاکستانی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق اس وقت تربیلا پر پانی کی آمد ایک لاکھ 87 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک ہے۔

منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 39 ہزار400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 34 ہزار 900 کیوسک ہے۔

واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 34 ہزار200 کیوسک ہے۔

نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 800 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزوائر میں پانی کی سطح 1549.90 فٹ اور ذخیرہ 57 لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ریزوائر میں پانی کی سطح 1229.50 فٹ اور ذخیرہ 63 لاکھ ایک ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا ترجمان کا بتانا ہے کہ چشمہ ریزوائر میں پانی کی سطح 648 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 58 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 22 لاکھ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *