معروف گلوکار سجاد علی کی بیٹی ضو علی نے جیو نیوز کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پاپ جیسا دنیا میں کچھ نہیں ہے۔
جیو نیوز کی پوڈپوسٹ میں لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی اور بیٹی ضو علی نے شرکت کی اور اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی سے متعلق دلچسپ راز کھولے۔
ضو علی فلم میکر اور گلوکارہ بھی ہیں جبکہ بیٹا خوبی علی بھی گلوکار ہیں۔
پوڈکاسٹ میں ایک سوال کے جواب میں سجاد علی کی بیٹی نے بتایاکہ ہم جس ماحول میں پلے بڑھے وہاں فلم، لٹریچر، علم و ادب اور میوزک کی بات ہو رہی ہوتی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ کبھی نہیں سوچا تھاکہ گلوکاری کو بطور پروفیشن اپناؤں گی، فلم میکنگ کا شوق تھا اور میں نے بچپن کا یہ شوق اپنا پورا کیا، یہ سب ماحول کا اثر ہوتا، فلم کا شوق بھی والد سے ملا ہے، ہم نے اپنے گھر میں سارا میوزک سب کو سنتے دیکھا ہے، پاکستانی پاپ جیسا دنیا میں کچھ نہیں ہے۔
سجاد علی کے بیٹے خوبی علی نے بتایاکہ گھر میں سر خراب ہونے پر ڈانٹ والا سسٹم نہیں ہے، میرے گانے پسند کرنے پر خوشی ہوئی کہ والد کے بعد لوگوں نے مجھے قبول کرلیا۔


























Leave a Reply