پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایران کی پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مددکی پیشکش


پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایران کی پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مددکی پیشکش

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایران  نے پاکستان کو  سیلاب  متاثرین کی مدد کی پیش کش کردی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ  نےکے پی اور گلگت میں بارشوں اور سیلاب  سے اموات  اور تباہ کاریوں پر اظہار تعزیت کیا۔

ایرانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پربہت افسوس ہے، ہم پاکستان کےعوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سیلاب  زدگان کے لیے مددکی پیشکش پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ایران  اور  پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے، تمام ادارےفیلڈ میں ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی اور  ریلیف اولین ترجیح ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *