پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا


پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا

بھارت میں آئی پی ایل منتظمین بھی کشیدہ صورتحال سے پریشان اور بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی ڈبونے لگی۔

بھارت میں آئی پی ایل منتظمین بھی کشیدہ صورتحال سے پریشان اور بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔

بھارت کی جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور پاکستانی حملوں کے خوف کے باعث آج کا میچ منسوخ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ منسوخ ہوگیا۔ پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا پھر میچ ختم کردیا گیا۔ اس دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی جسے فوری خالی کروایا گیا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *