پاکستانی حج و عمرہ زائرین کے اخراجات میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان


پاکستانی حج و عمرہ زائرین کے اخراجات میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان

63 ہزار عازمین حج پر کیوں نہ جا سکے؟ وزیر اعظم نے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرد ی ہے، اب دوسری کمیٹی تحقیقات کرے گی: وزیر مذہبی امور۔ فوٹو فائل

اسلام آبا د:  وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی ٹریول اور ہاسپیٹیلٹی کمپنیوں کی جانب سے کروڑوں ڈالر کے فنڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی حج و عمرہ زائرین کے اخراجات میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان ہے

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف نے 63 ہزار عازمین کے حج پر نہ جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ مسترد کر دی ہے، اب دوسری کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں نظام صلوۃ کا کلینڈر جاری کیا جائے گا، ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کو حج اورعمرہ کی طرز پر گروپوں میں بھیجا جائے گا، 

وزیر مذہبی امور سے شیعہ علماء کونسل کے وفد نے بھی ملاقات کی، ملک میں امن و امان کے قیام اور مذہبی آہنگی کے فروغ کے لیے باہمی کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر مذہبی امور نےپاکستانی حج اور عمرہ زائرین کی سہولتوں میں اضافے اور حج و عمرہ کے اخراجات میں کمی کیلئے سعودی ٹریول اور ہاسپیٹیلٹی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 4 کروڑ ڈالر فنڈ کے قیام کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کرنسی میں یہ 15 ارب روپے بنتے ہیں ، اس فنڈ سے پاکستانی زائرین کے حج اور عمرہ اخراجات میں 50 ہزار  روپے کی کمی آئے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *