
رواں سال حج کے دوران 5 بار ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری کی جان بچالی گئی۔
شدید گرمی میں حج کے فریضے کے دوران بہت سے عازمین حج بیمار ہوئے اور کچھ وفات بھی پاگئے، ایسے ہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شہری کو حج کے دوران 5 بار دل کا دورہ پڑا۔
اے پی پی کے مطابق پاکستانی حاجی کو ایسٹ عرافات اسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں طبی عملے کی کوششوں کے بعد ان کی جان تو بچالی لی گئی لیکن صحت میں خرابی کے باعث مریض وینٹی لیٹر پر ہی رہا۔
اے پی پی کے مطابق مریض کو مزید علاج کیلئے ائیرلفٹ کے ذریعے مکہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں مریض کے دل کی شریانوں کو کھولنے کیلئے انجیوپلاسٹی کی گئی اور پھر خون کی گردش کو رواں رکھنے کیلئے دل میں امپیلا (مکینیکل ڈیوائس) بھی لگائی گئی۔
ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہنے کے بعد مریض کی صحت میں بہتری آنے لگی جس کے بعد 17 جون کو مریض کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
Leave a Reply