پاکستانیوں کا ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد بڑھ گیا، سروے


پاکستانیوں کا ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد بڑھ گیا، سروے

فوٹو: فائل

مثبت  معاشی اشاریوں کے باعث پاکستانیوں کا ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔

 اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد کرنے والوں پاکستانیوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ  36 فیصد پاکستانی خود کے مالی حالات میں بہتری کے لیے پُرامید دکھائی دیے۔

معاشی مستقبل سے مایوس پاکستانیوں کی شرح 16فیصدکمی کے بعد 44 فیصد پر آگئی ہے۔

سروے کے مطابق گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی کا کہنے والوں کی شرح بھی ایک سال میں دُگنی ہوگئی ہے۔

مئی 2024 میں 10 فیصد جب کہ حالیہ سروے میں 19 فیصد پاکستانیوں نے عام گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی ہونےکا کہا۔

گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداری میں آسانی کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح بھی 11 فیصد اضافےکے بعد 17 فیصد ہوگئی ہے۔

پاکستانیوں میں بے روزگاری کے خوف میں بھی 11 فیصد کی واضح کمی آئی ہے اور 30 فیصد پاکستانیوں نے ملازمت کے محفوظ ہونےکا کہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *