پانی کے ٹینک میں زہریلی گیس کے باعث 2 بھائیوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے


کراچی: پانی کے ٹینک میں زہریلی گیس کے باعث 2 بھائیوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں واٹر ٹینک میں اترنے والے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ٹینک میں اترنے والے پانچویں شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

2 بھائیوں کی ٹینک کی صفائی کے دوران حالت غیر ہوگئی تھی، 3 افراد دونوں بھائیوں کو ٹینک سے نکالنے نیچے اترے تھے۔

جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے ہمسائے نے بتایا کہ ٹینک میں دونوں کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے شور مچایا تو محلے کے 3 نوجوان دونوں بھائیوں کو نکالنے ٹینک میں اترے تھے، وہ تینوں واپس نہیں آئے پھرعلاقہ مکینوں نے پانچوں افراد کو ٹینک سے نکالا۔

 زہریلی گیس کے باعث 2 بھائیوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے جب کہ پانچویں شخص کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ 

زیر زمین پانی کے ٹینکوں کی صفائی کے دوران اس سے قبل بھی ایسے جان لیوا حادثات ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ واٹر ٹینک کی صفائی سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو ناگہانی حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *