پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق


پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق

میرا مشورہ یہ ہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کی خدمت کریں: اسپیکر قومی اسمبلی/ فائل فوٹو

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا۔

لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کی خدمت کریں، احتجاج پر امن ہو تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر ٹھیک بات کرتے رہیں گے تو انہیں فلور ملتا رہے گا۔

انہوں نے کہا  کہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، میری ذمہ داری ہے کہ کسی کو پاکستان مخالف بات نہ کرنے دوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دنیا کا کون سا ایسا ملک ہے جس سے آج پاکستان کی دوستی نہیں، مافیاز دنیا میں ہر جگہ ہوتے ہیں، حق اور سچ ان کا راستہ روکتے ہیں۔

 ایاز صادق نے مزید کہا کہ  وزیر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں وہ مجھے روکتے نہیں ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے، صرف ہمسائیہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *