ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد ہیں: علی امین


ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد ہیں: علی امین

یہ سب افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہے اور ان کی حمایت سے ہو رہا ہے : سابق وزیر اعلیٰ/ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے  استعمال ہونے کے ’واضح دستاویزی ثبوت‘ موجود ہیں۔

جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق دی نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ سب افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہے اور ان کی حمایت سے ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ دہشتگرد سرگرمیوں کے کئی واقعات میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں شواہد فراہم کرنے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *