کولمبو: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے جہاں وہ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔
چیئر مین پی سی بی میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے۔
محسن نقوی کا ہوٹل پہنچنے پر سری لنکن وزیر کھیل نے روایتی ڈھول اور رقص سے استقبال کیا۔
چیئرمین پی سی بی سے ہوٹل پہنچنے پرصحافی نے سوال کیا کہ کل کا میچ کیسا دیکھ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا۔


























Leave a Reply