آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کسی سے پوشیدہ نہیں رہی، ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارت دہشت گرد نیٹ ورکس کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاکستان آرمی ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے مکمل تیار اور پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے جرگے میں ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
کوئٹہ گرینڈ جرگے سے خطاب میں آرمی چیف نےکہا کہ بلوچستان کا امن پاکستان کے روشن مستقبل سے جڑا ہے،کوئی قوت اسے سبوتاژ نہیں کرسکتی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں جاری پراکسی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے، فتنہ الہندوستان جیسے گروہوں کو مقامی حمایت دینا ملک دشمنی ہے، امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے دہشت گردوں کو کچل دیا جائےگا۔
وزیراعظم نے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوامی سطح پر شمولیت اور مقامی تعاون سے ہی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
Leave a Reply