ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہدکے درمیان صلح ہوگئی


ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہدکے درمیان صلح ہوگئی

فوٹو: فائل

ٹک ٹاکر  سامعہ  حجاب  اور  حسن زاہد کے درمیان صلح ہوگئی، عدالت نے ملزم  حسن  زاہد کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کی آج ضمانت کا معاملہ لٹک گیا۔ مدعی مقدمہ سامعہ حجاب آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

ملزم کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں ضمانتیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سامعہ حجاب  اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہوچکی ہے،  سامعہ  حجاب کی جانب سے عدالت میں بیان حلفی اور  بیان ریکارڈ کروایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق  ضمانت کی درخواستوں  پر آج  باقاعدہ سماعت نہ ہونے کی وجہ سے صلح نامہ جمع نہ کروایا جاسکا۔

حسن زاہد کے خلاف اغوا، دھمکیاں و دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی سی سی ٹی وی ٹک ٹاکر نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی۔

سامعہ حجاب نے ملزم کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ ملزم انہیں گزشتہ کئی روز سے ہراساں کررہا ہے اور شادی کی پیشکش کررہا ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میری دوست ثنا یوسف ایک نہ کی بنیاد پر ماری جا چکی ہے، میری حکام اور پولیس سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے، میری زندگی خطرے میں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *