
اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں ملزم حسن زاہد کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ملزم کے وکیل نے بتایا کہ اغوا کے مقدمے میں بے گناہ ہوں، ہراساں اور بلیک میل کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت سے استدعا ہےکہ ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم حسن زاہد کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر 9 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔
ملزم دوسرے مقدمے میں پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی سی سی ٹی وی ٹک ٹاکر نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی۔
سامعہ حجاب نے ملزم کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ ملزم انہیں گزشتہ کئی روز سے ہراساں کررہا ہے اور شادی کی پیشکش کررہا ہے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میری دوست ثنا یوسف ایک نہ کی بنیاد پر ماری جا چکی ہے، میری حکام اور پولیس سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے، میری زندگی خطرے میں ہے۔
Leave a Reply