ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارت کا ردعمل سامنے آگیا


ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

فوٹو: فال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر سخت تنقید کرنے اور 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بیان پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی صدر نے آج اپنے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت امریکا کا اچھا دوست ہے لیکن ہم نے اس کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ بھارت کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں اور اس کی طرف سے عائد کردہ غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں سخت ترین اور ناقابلِ قبول ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھارت اپنا زیادہ تر اسلحہ روس سے خریدتا ہے اور اس وقت چین کے ساتھ روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے، یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں خونریزی بند کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان وجوہات کے باعث یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور اس کے علاوہ اضافی پینلٹی بھی عائد کی جائے گی۔

ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹرم کے اعلان سے ہونے والے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا اور بھارت گزشتہ چند ماہ سے منصفانہ، متوازن اور باہمی مفاد کے تجارتی معاہدے پر دو طرفہ بات چیت کر رہے ہیں، تجارتی بات چیت کے مقاصد حاصل کرنے کا ہمارا عزم برقرار ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *