ٹرمپ کا یورپ پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے اور چین پر دباؤ بڑھانے پر زور


ٹرمپ کا یورپ پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے اور چین پر دباؤ بڑھانے پر زور

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کریں اور چین پر معاشی دباؤ ڈالیں تاکہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات یوکرینی صدر  اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے کوالیشن آف دی ولنگ’Coalition of the Willing’ کے اجلاس میں کہی، یہ اتحاد یوکرین کی سلامتی اور جنگ کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر  نے اجلاس کے دوران رہنماؤں سےکہاکہ  روسی تیل خریدنے پر یورپ سے ملنے والی رقم یوکرین جنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روس نے ایک سال میں یورپ کو  ایندھن کی فروخت سے ایک ارب یورو سے زائد رقم حاصل کی۔

امریکی صدر نے یورپی رہنماؤں کو یوکرین جنگ میں روس کو حاصل حمایت رُکوانے کے لیے چین پر معاشی دباؤ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *