ٹرمپ کا مودی سرکار کو واضح پیغام


بھارت پر ٹیرف کم کرنے کا کوئی ارادہ  نہیں: ٹرمپ کا مودی سرکار کو واضح پیغام

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو  واضح پیغام دیا کہ اُن  کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتے ہیں ، ہم نے ان پر  زیادہ ٹیرف نہیں لگائے تھے لیکن برسوں تک یہ تعلق یکطرفہ رہاکیونکہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کر رکھے تھے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی صنعت کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ٹرمپ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہارلے ڈیوڈسن بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر سکتی تھی کیونکہ بھارت کی جانب سے 200 فیصد ٹیرف عائد تھا اور اس کے نتیجے میں کمپنی کو بھارت میں پلانٹ لگانا پڑا تاکہ وہ ٹیرف سے بچ سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر سے کمپنیاں امریکا میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا میں کئی کار ساز کمپنیاں زیر تعمیر ہیں، جن میں چین، میکسیکو اور کینیڈا کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اب یہ کمپنیاں امریکا میں پیداوار کریں گی اور طرح وہ  وہ ٹیرف سے مستثنیٰ رہیں گی  جس سے امریکی مارکیٹ میں پیداوار اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

یاد رہے کہ ایک دن قبل  صدر  ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی معاملات پر کہا تھا کہ  بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی، یہ پیش کش کئی سال پہلے کر دینی چاہیے تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *