برطانوی اخبار کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں فوجی حکمت عملی کا وینزویلا ماڈل ناکام ہوگیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق وینزویلا میں نائب صدر ڈیلسی روڈریگِز کو نیا رہنما بنانا ٹرمپ کے نزدیک مؤثر ماڈل تھا، ٹرمپ نےایران میں بھی وینزویلا ماڈل کے مطابق قیادت میں مداخلت کی کوشش کی۔
برطانوی اخبار کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب نے ٹرمپ کی خواہش کو ناکام کردیا ہے، ایران کے مذہبی اور عسکری ادارے اب بھی اقتدار پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کی قیادت کی خواہش وائٹ ہاؤس نے نظرانداز کردی، ایران میں کسی عملی شخص کے ذریعے امریکی پسندیدہ قیادت قائم کرنےکا کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے فوری اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں، عالمی تیل اور بڑھتی گیس کی قیمتیں وائٹ ہاؤس پر داخلی سیاسی دباؤ بڑھا رہی ہیں۔
اخبار کا کہنا ہےکہ اسرائیل نوجوان خامنہ ای کو ہٹانے کی کوشش کرسکتا ہے۔


























Leave a Reply