Skip to content
  • Monday, 26 January 2026
  • 12:05 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ نے خان کا پوچھا؟

حالیہ پوسٹس

  • کاش اپنا گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا، مرتے دم تک اسکا رنج رہے گا: گلوکارہ ترنم ناز
  • حالیہ شدید برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
  • کراچی میں سردی کی شدت کب تک رہے گی؟
  • پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار کی سطح عبور کرگیا
  • امریکی یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی کو برطرف کر دیا
Headline تازہ ترین

ٹرمپ نے خان کا پوچھا؟

DAILY MITHAN Jan 26, 2026 0


حال ہی میں میں نے مریم نواز صاحبہ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے جو کالم بعنوان ”مریم نے موقع ضائع کر دیا“ لکھا اُس سے ن لیگی سوشل میڈیا میں مجھے بُرا بھلا کہا گیا۔ ن لیگی سابق ممبر قومی اسمبلی اور مریم نواز صاحبہ کے بیٹے کے سسر کے والد شیخ روحیل اصغر صاحب نے تو سادگی سے شادی کرنے کی میری رائے کا ذکر کرتے ہوے مجھے Sadist (یعنی اذیت پسند یا دوسروں کو تکلیف پہنچا کر خوشی محسوس کرنے والا شخص) قرار دے دیا۔

 میرے کالم میں نہ کوئی بدتمیزی تھی نہ کسی پر کوئی الزام لگایا گیا۔ میں نے تو صرف اس شادی کے حوالے سے ایک اہم معاشرتی پہلو پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ یعنی روحیل اصغر کی رائے سے میری رائے اگر مختلف ہے تو پھر مجھے ایک Sadist قرار دے دیا جائیگا۔ گویا مجھے تہذیب کے دائرے میں رہ کر بھی اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل نہیں۔ 

اب آگے چلیے۔ چند دن پہلے ڈیووس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مختصر ملاقات جو بظاہر چند لمحوں پر مشتمل تھی، مگر ان لمحوں نے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں کچھ اہم سوال پیدا کر دیے۔ عالمی ٹی وی چینلز نے دونوں رہنماؤں کو وہاں موجود ایک شخصیت کی جانب اشارہ کرتے دکھایا، مگر اس لمحے میں ہونیوالی گفتگو کے بارے میں نہ کوئی سرکاری اعلامیہ سامنے آیا اور نہ ہی کوئی باضابطہ وضاحت۔ ایک عام فرد کیلئے ایسے مواقع پر سب سے آسان راستہ قیاس آرائی ہوتا ہے، مگر صحافت قیاس نہیں بلکہ تصدیق مانگتی ہے۔ اسی اصول کے تحت میں نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے براہِ راست رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ اس لمحے میں دراصل کیا بات ہوئی تھی۔ وزیرِاعظم نے خود بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا:

How is my favourite Field Marshal ??

اور انہوں نے جواب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا جو تقریب میں اگلی صف میں موجود تھے۔ اُن کے اشارہ کرنے پر صدر ٹرمپ نے بھی آرمی چیف کی طرف مسکرا کر اشارہ کیا۔ جو میں نے لکھا وہ کوئی سیاسی تشریح نہیں تھی، کوئی مفروضہ نہیں تھا بلکہ وزیرِاعظم پاکستان کی اپنی بیان کردہ بات تھی، جسے خبر بننا ہی تھا۔ مگر پاکستان میں اصل مسئلہ خبر نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ اب خبر کو خبر کے طور پر پڑھنے کی روایت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے۔ یہ خبر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کو ناگوار گزری۔تحریک انصاف کے اکثر ووٹرز سپوٹرزکی اب ذہنی کیفیت ایسی بن چکی کہ وہ ہر خبر کو اپنی پسند و ناپسند کے آئینے میں دیکھتے ہیں۔ جو خبر ان کے بیانیے کے مطابق ہو وہ سچ، اور جو اس سے مختلف ہو اُس پر خبر دینے والے کی ایسی تیسی کر دی جاتی ہے۔ اسی سوچ کے تحت سوشل میڈیا پر گالم گلوچ مہم شروع ہوئی۔ میرے خلاف بدتمیزی، کردار کشی اور الزامات کا طوفان برپا کیا گیا جیسے کہ خبرمیں نے خود گھڑ لی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے ایک لفظ بھی اپنی طرف سے شامل نہیں کیا۔

اب اس گالم گلوچ بریگیڈ کی خوشی کے لیے میں یہ کہانی تو نہیں گھڑ سکتا کہ صدر ٹرمپ دراصل عمران خان کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ سوال یہ ہے کہ اگر وزیرِاعظم نے یہ بات نہیں کہی، اگر وہاں موجود کسی سفارتی ذریعے نے ایسی اطلاع نہیں دی، اور اگر کسی سرکاری فورم پر اس کا ذکر موجود نہیں، تو ایک صحافی یہ بات کیسے لکھ دے؟ یہ مسئلہ صرف اس خبر تک محدود نہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میں نے مختلف مواقع پر اپنے حکومتی ذرائع اور عسکری اسٹیبلشمنٹ میں موجود ذمہ دار ذرائع سے بار بار تصدیق کی کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان تعلقات کیسے ہیں۔

 ہر سطح سے یہی اطلاع ملی کہ دونوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ نہ صرف بہترین ہے بلکہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ کسی قسم کی کشیدگی، اختلاف یا ٹکراؤ کی کوئی اطلاع موجود نہیں۔ مگر جیسے ہی اس حقیقت کو رپورٹ کیا جاتا ہے، فوراً اعتراض شروع ہو جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ایک صحافی کیا کرے؟ کیا وہ یہ لکھ دے کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں، محض اس لیے کہ ایک طبقہ یہی پڑھنا چاہتا ہے؟ کیا وہ ذرائع کے نام پر ایسی خبریں گھڑ دے جن سے سنسنی پیدا ہو، ٹی وی ٹاک شوز میں بحث چلے اور سوشل میڈیا پر تالیاں بجیں؟ کیا میں یہ خبر بنا دوں کہ وزیرِاعظم اور آرمی چیف کے درمیان دراڑ ہے اور حکومت جانے والی ہے صرف اس لیے کہ اس سے ایک طبقہ کو وقتی تسکین مل جائے؟ اگر میرے پاس ایسی کوئی مصدقہ اطلاع موجود نہیں، تو میں یہ کیسے لکھ سکتا ہوں؟ صحافت خواہشات کی غلام نہیں ہوتی۔

 صحافت اس بنیاد پر نہیں چلتی کہ لوگ کیا سننا چاہتے ہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ آج پاکستان میں خبر کو سچ اور جھوٹ کے پیمانے پر نہیں بلکہ سیاسی پسند کے ترازو میں تولا جاتا ہے۔ جو خبر دل کو بھا جائے وہ درست، اور جو ناگوار گزرے وہ فوراً جھوٹ بن جاتی ہے۔ یہ رویہ صحافت کیلئے نہیں، پورے معاشرے کیلئے خطرناک ہے۔ کیونکہ جب فیکٹس کو رد کر دیا جائے تو پھر افواہ خبر بن جاتی ہے، اور شور دلیل کی جگہ لے لیتا ہے۔ میرا کام صرف یہ ہے کہ جو اطلاع مستند ذرائع سے ملے، وہی قارئین تک پہنچائی جائے۔ اگر حقیقت تلخ ہے تو بھی، اور اگر حقیقت خوشگوار ہے تو بھی۔ اگر صحافی یہ سوچنے لگے کہ’’یہ لکھوں گا تو لوگ ناراض ہو جائیں گے‘‘، تو پھر صحافت ختم ہو جاتی ہے۔ اور اگر وہ یہ سوچنے لگے کہ’’ لکھنا چاہیے کیونکہ لوگ یہی پڑھنا چاہتے ہیں‘‘، تو پھر بھی سچ دفن ہو جاتا ہے۔ اب کوئی یہ سننا چاہے کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی اور ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ چکا، یا یہ کہ پاکستان میں انقلاب آیا چاہتا ہے یا یہ کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان کو جنگ میں شکست دی تو یہ جھوٹ دوسروں کو خوش کرنےکیلئے میں نہیں لکھ سکتا۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کاش اپنا گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا، مرتے دم تک اسکا رنج رہے گا: گلوکارہ ترنم ناز
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
تازہ ترین
حالیہ شدید برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سردی کی شدت کب تک رہے گی؟
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
تازہ ترین
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار کی سطح عبور کرگیا
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
تازہ ترین
امریکی یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی کو برطرف کر دیا
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
تازہ ترین
آج ٹیکنیکل ٹیم آخری بار اندر جائیگی اسکے بعد عمارت سیل کردینگے، ڈی سی
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد سوار
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
تازہ ترین
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
دُکھی ماں کی بددعا
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی کلائمر ایلیکس ہان ولڈ نے حفاظتی سامان کے بغیر تائیوان کی بلند ترین عمارت سر کرلی
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
مشہور برطانوی صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوجی کتا ڈوگلز ریٹائر ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات میں بارش، موسم سرد ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی بحری جہاز غزہ کیلئے 4 ہزار ٹن امدادی سامان لیکر روانہ
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، فرانس کی مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سکیورٹی کیلئے نیا قانون نافذ
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
Headline تازہ ترین
ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
تازہ ترین
امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برفانی طوفان، درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا، 7 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 26, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پولیس موبائل پردہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
پاکستان
وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کیوں ہورہی صوبائی حکومت اسکا جواب دے: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
پاکستان
ریسکیو آپریشن کے دوران تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
پاکستان
حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی خبروں کی تردید، دعوے من گھڑت اور بے بنیاد قرار
DAILY MITHAN Jan 25, 2026