Skip to content
  • Tuesday, 10 March 2026
  • 10:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری وٹکوف، جیراڈکشنر اور پیٹ ہیگسیتھ پر ڈال دی

حالیہ پوسٹس

  • ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے: آرامکو
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ
  • افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں: چین
  • چینی ایرواسپیس انویسٹمنٹ گروپ کا پاکستان میں10ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • بابر اعظم کا قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری وٹکوف، جیراڈکشنر اور پیٹ ہیگسیتھ پر ڈال دی

DAILY MITHAN Mar 10, 2026 0


ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری وٹکوف، جیراڈکشنر اور پیٹ ہیگسیتھ پر ڈال دی

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی ذمہ داری مذاکرات کار  اسٹیو وٹکوف، اپنے داماد جیراڈ کشنر  اور  وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ پر ڈال دی۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ  ایران کے بارے میں صورت حال بہت تیزی  سے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچی، ان کے خیال میں اسٹیوو وٹکوف، جیراڈکشنر اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی گفتگو سے انہیں ایسا لگا کہ ایران امریکا پر حملہ کرنے جارہا ہے۔

 ٹرمپ نےکہا کہ کہ میرے خیال میں اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر حملہ کردیتا، مجھے 100فیصدیقین تھاکہ  ایران ایک ہفتےمیں حملہ کردیتا۔

ایرانی ڈرونز کامقابلہ کرنےکیلئے ہمارے پاس سستے انٹرسپٹر ہیں، ٹرمپ

 امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ ایران کے 51 بحری جنگی جہاز تباہ کردیے ہیں، ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصدکمی آئی ہے، ایران کی ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنایا شروع کردیا ہے، ایرانی ڈرونز کامقابلہ کرنےکے لیے ہمارے پاس سستے انٹرسپٹر ہیں، ہم اپنے ابتدائی ٹائم لائن سے بہت آگے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نےآئل سپلائی کونقصان پہنچایا تو ہم سخت حملےکریں گے، ہم تیل سےمتعلق کچھ پابندیوں کو اٹھارہےہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں، وقت آنے پر آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کرےگی، روسی صدر پیوٹن سےاچھی بات چیت ہوئی ہے۔

  ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ  ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا رواں ہفتےجنگ ہوگی؟ اس سوال پر ٹرمپ نےکہا نہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں، ایران کویہیں چھوڑ سکتے ہیں لیکن ہم مزید آگے بڑھنے والے ہیں۔

ایک اور بیان میں امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند رکھا تو اس پر موت، آگ اور قہر برسے گا اور ایران سے 20 گنا زیادہ سختی سے نمٹا جائےگا۔

 امریکی میڈیا کو انٹرویو میں  ایران سے بات چیت کرنے کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہوسکتا ہےکہ ایران سے بات کروں لیکن یہ شرائط پر منحصر ہوگا، ساتھ ہی کہا ویسے اب ایران سے بات کرنے کی کچھ خاص ضرورت بھی نہیں رہی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ وہ امن سے رہ سکتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے: آرامکو
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں: چین
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کا قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں10فیصد سے زائدگرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں کا بھی مثبت ردعمل
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،جو حالات ہیں قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے: وزیرپیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ہم ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران سے بھی کہتے ہیں وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
بحرین پر ایران کے حملوں کی ویڈیوز بنانے پر 5 پاکستانیوں سمیت 6 ایشیائی باشندے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں 600 میگاہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی سے صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی تو پہلے سے زیادہ شدید حملے کریں گے: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
عاشور سے محبت کرنیوالی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا: علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد کر دیا
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے صحت کو ہوتا ہے یا نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
قطر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر آئندہ حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا: قطری وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
کسی سیارچے سے زمین کو بچانے کیلئے ناسا کا حیران کن تجربہ کامیاب
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ ڈیزائن لیک
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ائیرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026