’ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندر سرینڈر، مودی نے جی حضور کہہ کر تعمیل کردی‘، رہول کی تنقید


’ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندر سرینڈر، مودی نے جی حضور کہہ کر تعمیل کردی‘، رہول کی تنقید

بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، ان پر تھوڑا دباؤ ڈالو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، بھارتی اپوزیشن لیڈر کا ریلی سے خطاب— فوٹو: دائیں جانب کانگریس ٹوئٹر

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہول گاندھی نے بھوپال میں ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، ان پر تھوڑا دباؤ ڈالو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے اُدھر سے ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا اور کہا کہ مودی جی کیا کر رہے ہو؟ نریندر سرینڈر اور مودی جی نے  جی حضور کہہ کر اشارے کی تعمیل کردی۔

ان کا کہنا تھاکہ آزادی کے بعد سے ان کو سرینڈر والے خط لکھنے کی عادت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سے جنگ میں ہزیمت اٹھانے اور پھر سیز فائر کرنے پر مودی سرکار کو بھارت میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *