ٹرمپ مودی تعلقات میں کڑواہٹ کیسے گُھلی، امریکی اخبار نےکہانی بتادی


ٹرمپ مودی تعلقات میں کڑواہٹ کیسے گُھلی، امریکی اخبار نےکہانی بتادی

فوٹو: فائل

امریکی اخبار نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ماننے کے بجائے ہٹ دھرمی اختیار کرنے اور نوبیل امن انعام کےلیے انہیں نامزد کرنے سےگریز کے سبب ٹرمپ مودی تعلقات میں تناو بڑھا۔

امریکی اخبار نے یہ بات واشنگٹن اور نئی دہلی میں درجنوں اہم شخصیات کے انٹرویوز کی بنیاد پر کہی ہے۔

 اخبار کے مطابق امریکی صدر نے 17 جون کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا اور دہرایا کہ پاک بھارت فوجی کشیدگی ختم کرانے پر انہیں کس قدر فخر ہے۔

اخبار نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو بتایا کہ پاکستان نوبیل امن انعام کے لیے کے لیے نامزد کرنے والا ہے، ٹرمپ چاہتے تھے کہ مودی بھی انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مودی نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ امریکی مداخلت کا جنگ بندی سے تعلق نہیں ہے، مودی کا دعویٰ تھا کہ معاملہ بھارت اور پاکستان نے براہ راست حل کیا تھا۔

 اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے نریندر  مودی کی بات ٹال دی مگر امریکی صدر سے اختلاف اور صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کےلیے نامزد کرنے سے متعلق بات  سے انکار نے دونوں لیڈروں کے درمیان تعلقات میں کڑواہٹ گھول دی۔

اخبار کے مطابق یہ تنازعہ ہی بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی بات چیت پر بھی اثرانداز ہوا اور اس کانتیجہ یہ نکل سکتاہےکہ بھارت اب امریکا کے حریفوں بیجنگ اور ماسکو کے قریب ہوجائے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ صدر شی اور روس کے صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *