ٹرمپ سے متعلق بیانات پر مسک کے اظہار افسوس پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا


ٹرمپ سے متعلق بیانات پر مسک کے اظہار افسوس پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

فوٹو: فائل

امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق بیانات پر ایلون مسک کے اظہار افسوس پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اس سے قبل ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی جانے والی کچھ سوشل میڈیا پوسٹس پر انہیں پچھتاوا ہے۔

اب امریکی صدر کی جانب سے مسک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ ایلون مسک نے ایسا کیا‘۔

خیال رہے کہ ٹرمپ اور مسک درمیان جاری تنازع کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان شراکت داری ختم ہوگئی جس کے دوران ٹیسلا کے مالک نے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی سربراہی بھی کی۔

امریکی صدر سے تنازع کے بعد ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو مالی طور پر شدید دھچکا لگا تھا، مگر اب کمپنی کے حصص ایک بار پھر مستحکم ہورہے ہیں۔

دونوں کے درمیان یہ تنازع 3 جون کو اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ٹرمپ کے مجوزہ بگ بیوٹی فل بل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ یہ بل ان کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے کام کو نقصان پہنچائے گا۔

بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا کہ اس بل سے امریکی بجٹ کے خسارے میں نمایاں حد تک اضافہ ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *